BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 09:34 GMT 14:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا: تین فوجیوں سمیت سترہ ہلاک
وانا
وانا کو پہلے بھی کئی مرتبہ شدید بمباری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں منگل کی صبح فوجی توپخانے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ کارروائی شروع کی ہے جس میں حکام کے مطابق چودہ شدت پسندوں کے علاوہ تین فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ تازہ کارروائی ایک ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ آرمٹیج اسلام آباد میں موجود ہیں اور پاکستانی حکام سے مختلف موضوعات پر جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی شامل ہے بات چیت کر رہے ہیں۔

وانا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی محسود قبائل کے علاقے میں کی جا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو وانا کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے گئے تھے لیکن وہ اتنے شدید نہیں تھے جتنی شدید جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تین فوجیوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ چودہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے ایک ترجمان نے ان کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سحری کے فوراً بعد شروع کی جانے والی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ آٹھ بجے تک مسلسل جاری تھی۔ اس کے بعد جنگی ہیلی کاپٹروں نے دو دو کی جوڑیوں میں علاقے پر پروازیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

فوج نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے اور ہر طرح کی آمد و رفت پر پابندی ہے۔

ِادھر عید میں چند روز رہ جانے کے باوجود وانا بازار میں خریداروں کی کوئی رش دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ اکثر قبائلی تازہ لڑائی کو امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورے کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد