راجن پور: گیس پائپ لائن تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے مقام سوئی سے پنجاب کو قدرتی گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن کو جمعہ اور سینچر کی درمیانی شب راجن پور کے علاقے مزاری گوٹھ کے پاس مبینہ طور پر بارود کی مدد سے اڑا دیا گیا ہے۔ سوئی گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ملتان زون میں چیف انجینئر (پائپز) امجد لطیف نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو سنیچر کی صبح تین بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کی نگرانی کے لیئے مزاری گوٹھ کی طرف روانہ ہوتے ہوئے انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ تخریب کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام دن نکلتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ مزاری گوٹھ سے متعلقہ روجھان تھانے میں ڈیوٹی پر موجود اہلکار محمد اعظم کا کہنا تھا پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ اتفاقی حادثہ ہے یا تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ سوئی، ضلع ڈیرہ بگٹی، سے ملحقہ مزاری گوٹھ تین صوبوں بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے سنگم پر واقعہ ہے اور یہاں اس سے قبل بھی گیس پائپ لائنوں کو کئی مرتبہ تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے پنجاب اور سرحد میں گیس کے گھریلو و صنعتی صارفین متاثر ہوتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سوئی: آتش زدگی میں کئی زخمی26 May, 2006 | پاکستان ’گیس لائن سے رائلٹی ملنی چاہیے‘06 June, 2006 | پاکستان سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان پائپ لائن دھماکہ، گیس منقطع10 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||