متحدہ: مشرف اختلاف دور کرائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پرویز مشرف سندھ کی اتحادی حکومت میں جاری اختلافات کو دور کریں گے۔ یہ بات پاکستان کے اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر محمدعلی دررانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہی اور یہ بھی کہا کہ اس ضمن میں جنرل پرویز مشرف نے یکم اگست کو اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سمیت حکومتی حکام ، مسلم لیگی قیادت اور ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری اتحادی ہیں اور یہاں کے مسائل ہمارے اندرونی معاملات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام تر معاملات کو گفتگو سے حل کرسکتے ہیں۔ ہم میں اختلاف برداشت کرنے اور آگے بڑھنے کی تمام تر صلاحیت موجود ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ صدر مشرف کس حیثیت سے اس اجلاس کی صدارت کرینگے تو محمد علی درانی نے کہا کہ صدر کا اجلاس جمہوری عمل ہے اور یہ پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پریہ عمل کیا جارہا اگر ہماری غلطی ہو گی تو عدالت کے کہنے پر ہم ٹھیک کر لیں گے۔ وفاقی وزیر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وزیر اعلیٰ سندھ کو تبدیل کیا جارہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ اختیار اسمبلی کو ہے ہمارے پاس نہیں ۔ یاد رہے کہ صدر پرویز مشرف کی ہدایت پر وزیر اعظم شوکت عزیز نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کئے تھےمگر تعطل ابھی برقرار ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے چنانچہ اب صدر پرویز مشرف خود متحدہ اور مسلم لیگ ق کی صوبائی قیادت کے دلائل سننے کے بعد اختلاقات حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ سیاسی حلقوں میں یہ تاثر بھی موجود ہے کہ متحدہ کا سخت موقف یہ ہے کہ مفاہمت صرف سندھ میں انتظامی تبدیلی کی صورت میں ہی ہوسکتی ہے۔ | اسی بارے میں جی ایم سید پر صوبے اور وفاق کا تنازعہ19 July, 2006 | پاکستان بحران: وزیراعظم کو کراچی آنا پڑا28 July, 2006 | پاکستان سندھ بحران پر کراچی مذاکرات 29 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||