BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 July, 2006, 10:40 GMT 15:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بٹگرام: زلزلہ امداد پرتنازعہ، 3 ہلاک

زلزلہ متاثرین
مالکان اور مزارعین کے درمیان امدادی رقوم پر تناؤ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے۔
صوبہ سرحد میں زلزلے سے متاثرہ بٹ گرام ضلع میں پیر کو امدادی رقوم کی تقسیم کے مسئلہ پر مالکوں اور مزارعین کے درمیان ایک جھڑپ میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

بٹ گرام سے موصول اطلاعات کے مطابق یونین کونسل ترند میں پیر کی صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ مالکوں اور مزارعین کے درمیان ایک مکان کی تعمیر پر اختلافات نے خطرناک صورت اخیتار کرلی اور مخالفین نے ایک دوسرے پر گولی چلا دی۔

یہ مکان آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں تباہ ہوا تھا۔ اس کی دوبارہ تعمیر اور اس سلسلے میں حکومت سے ملنے والی امدادی رقم پر فریقین کے درمیان تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا۔

اس تصادم میں مالکان کی جانب سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں چالیس سالہ ظاہر شاہ، طوطی شاہ اور اس کا بیٹا علی سعید شامل ہیں۔

دوسری جانب مزارعین کے بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم پولیس سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مزارعین اس واقعے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں۔ابھی تک کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔

بٹگرام کے قائم مقام ناظم نیاز محمد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسے واقعات کی ذمہ داری زلزلہ زدگان کی بحالی کے ادارے ’ایرا‘ اور وفاقی و صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ یہ ان کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔

بٹگرام میں امدادی رقوم پر مالکان اور مزارعین کے درمیان تناؤ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے۔ اپنی اپنی جگہ دونوں فریقوں کا موقف ہے کہ امداد کے مستحق وہ ہیں۔

اسی بارے میں
نظروں سے اوجھل متاثرین
11 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد