افغان قبیلے کا احتجاجی مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں افغانستان کے ناصر قبیلے کے لوگوں نے افغانستان میں اپنے سردار کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ افغانستان کے علاقے قلات میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا ہے۔ جمعرات کو لورالائی میں افغانستان کے ناصر قبیلے کے لوگوں نے جلوس نکالا اور بازار بند کر دیے۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرہ بازی کی ہے۔ مقامی صحافی امانت حسین نے بتایا ہے کہ بعض مقامات پر لوگوں نے توڑ پھوڑ کی اور زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ گزشتہ روز افغانستان کے علاقے قلات کے ایک گاؤں شنکئی میں ناصر قبیلے کے لوگ اپنے سردار احمد خان کی سربراہی میں جا رہے تھے کہ اچانک مخالف قبیلے کے لوگوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں سردار احمد خان سمیت دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ ناصر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص حیدر ناصر نے بتایا ہے کہ افغانستان میں ان کا شمزئی قبیلے سے زمین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ میں مخالف قبیلے کےکم سے کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ افغانستان کے ناصر قبیلے کے لوگ افغانستان میں جنگ شروع ہونے کے بعد انیس سو بیاسی تراسی میں پاکستان آگئے تھے۔ حیدر ناصر نے بتایا ہے کہ انہیں زمین ظاہر شاہ دور میں دی گئی تھی ۔ | اسی بارے میں ’دھماکے ایجنسیاں کررہی ہیں‘14 June, 2006 | پاکستان ’ایران سے انڈیا گیس لائن‘ رائلٹی09 June, 2006 | پاکستان چوبیس بگٹیوں نے ہتھیار ڈال دیئے29 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||