BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 June, 2006, 02:41 GMT 07:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو جنگی طیاروں کی فروخت
بش انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان کو 18 جیٹ طیاروں کی فروخت کی منظوری دی جا چکی ہے۔

پاکستان کو اِن ایف سولہ طیاروں کی فروخت پانچ ارب ڈالر کی اسلحہ ڈیل کے تحت کی جا رہی ہے۔ اس ڈیل میں پاکستان کے پاس پہلے سے موجود 26 ایف سولہ جنگی طیاروں کی جدید کاری اور دیگر انتظامی مراعات شامل ہیں۔

امریکی کانگریس 30 روز کے اندر پاکستان کو پیش کی جانے والے اس اسلحہ ڈیل کو مسترد کر سکتی ہے۔

سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی ان مراعات کا انڈیا کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو کے مقابلے میں سولہ کی اکثریت سے جوہری تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی تھی۔

سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کی ترجمان جولی ریسائیڈ کے مطابق پانچ ارب ڈالر کی اس ایف سولہ ڈیل کا انڈیا کے ساتھ ہونے والے جوہری تعاون کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

’ہم ہر ملک کے ساتھ انفرادی سطح کے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر ملک کی دفاعی ضروریات دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایف سولہ ڈیل امریکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد