BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 13:44 GMT 18:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجلس عمل رابطہ مہم چلائےگی

مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ مہم کا پہلا جلسہ سولہ جولائی کو پشاور میں ہوگا۔
پاکستان کی دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے صدر جنرل پرویز مشرف اور ملکی سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کے لئے اگلے ماہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد نےحزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں ان کا ساتھ دیں۔

اسلام آباد میں جماعت کی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس عمل کے قائدین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی داخلی اور خارجی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کا نیا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس میں عوام کے لئے کوئی مراعات نہیں دی گئیں۔

مجلس عمل نے قبائلی علاقوں سے فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ قبائلی علاقوں کے مسائل کا حل صرف جرگے کا قیام ہے۔

مجلس عمل کی نئی عوامی رابطہ مہم کے دوران سولہ جولائی کو پشاور میں جسلہ عام منعقد کیا جائے گا جس کے بعد حیدر آباد، کراچی اور چودہ اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر بھی جلسے ہوں گے۔

مجلس عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے حکومت کے خلاف عملی جدو جہد کا اعلان کر دیا ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ آیامجلس عمل کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین اس جدو جہد میں اسمبلیوں سے استعفے دیں گے تو انھوں نے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا۔

مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد نے اس موقع پر کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی تجویز موجود ہے تاہم اس بارے میں حکمت عملی حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔

انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد اے آر ڈی کے ساتھ تعاون کے بارے میں کہا کہ اے آر ڈی کے رہنما لندن میں دو جولائی کو ہونے والے اجلاس کے بعد متحدہ مجلس عمل کے ساتھ تعاون کے بارے میں مجلس عمل کو آگاہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں فوج کو سیاست سے ہمیشہ کے لئے سبکدوش کرنے کے لئے مہم چلائیں گے۔

اسی بارے میں
سرحد: مجلس عمل میں اختلافات
19 October, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد