BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 June, 2006, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رکن پنجاب اسمبلی نہ اہل قرار

پنجاب اسمبلی
امتیاز احمد لالی جھنگ سے سرکاری مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے
عام انتخابات کے چار سال بعد جمعہ کے دن لاہور ہائی کورٹ کے انتخابی ٹرائبیونل نے جھنگ حکومتی جماعت کے سے ایک رکن صوبائی اسمبلی کو نہ اہل قرار دے کر ان کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی نشست پر نئے الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ عام انتخابات میں امتیاز احمد لالی جھنگ کے حلقہ نمبر 80 سے حکومتی مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے خلاف سنہ دو ہزار دو میں ان کے حریف غلام محمد لالی نے ایک انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

اس عذر داری میں کہا گیا تھا کہ امتیاز لالی پولیس میں سب انسپکٹر کی ملازمت سے دانستہ غیر حاظری کے باعث فارغ کیے گئے تھے اور یہ بات’مِس کنڈکٹ‘ کے زمرے میں آتی ہے جس کی بنا پر وہ قانون کے تحت الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے۔

درخواست گزار نے یہ اعتراض کاغدات نامزدگی جمع کرانے کے وقت ریٹرننگ افسر کے سامنے بھی اٹھایا تھا جنہوں نے امتیاز لالی کے کاغدات نامزدگی مسترد کردیے تھے لیکن لاہور ہائی کورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

جمعہ کولاہور ہائی کورٹ کے انتخابی ٹرائبیونل کے جج سید زاہد حسین نے اپنے فیصلے میں امتیاز لالی کے خلاف اعتراض کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے کامیاب ہونے کا نوٹیفکیشن کالعدم کردے اور ان کی نشست پر نئے الیکشن کرائے جائیں۔

امتیاز لالی سنہ انیس سو ستانوے کے عام انتخابات میں بھی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
مسلم لیگ (ق) کا رکن نا اہل
28 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد