کراچی میں صحافیوں کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صحافی حیات اللہ اور منیر سانگی کے قتل اور صحافی سرمد کنرانی کو دھمکیوں کے خلاف کراچی میں صحافیوں نے احتجاجی جلوس نکالا اور امریکی سفارتخانے اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے دیئے۔ کراچی پریس کلب سے یہ احتجاجی جلوس پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹس کے سیکریٹری جنرل مظہر عباس، پریس کلب کے سیکریٹری جنرل نجیب احمد ایوب جان سرھندی اور عبدالحمید چھاپرا کی رہنمائی میں نکالا گیا ۔ جلوس عبداللہ ہارون روڈ اور زیب النساء سٹریٹ سے ہوتا ہوا امریکی سفارتخانے کی طرف روانا ہوا۔ سفارتخانے کے داخلی سڑک پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے صحافیوں کو آگے بڑھنے سے روکا مگر صحافی ان کو دھکیل کر آگے بڑھنے میں کامیاب ہوگئے،اس دوران صحافیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔ امریکی سفارتخانے کے سامنے موجود رینجرز کے اہلکار آگے بڑھ آئے اور صحافی سفارتخانے کے چند قدم کے مفاصلے پر سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھےگئے۔ صاحفی ’شھید تیرے خون سے انقلاب آئے گا‘ ’قاتل قاتل امریکہ قاتل‘ ’انصاف کرو ورنہ کرسی چھوڑ دو‘ ’جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے جو مشرف کا یار ہے غدار ہے‘ کہ نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹس کے سیکریٹری جنرل مظہر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’حیات اللہ کے قتل میں بش اور مش دونوں شامل ہیں کیونکہ اس کا تعلق پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز سے ہے جو دونوں ساتھ ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی سفارتخانے کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آئے ہیں کہ ہم ان کے اس عمل کی پر احتجاج اور مذمت کرتے ہیں۔ بعد میں جلوس گورنر ہاؤس پہنچا جہاں دھرنا دیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس سےقبل پریس کلب میں احتجاجی جلسہ ہوا جس سے عبدالحمید چھاپرا مظہر عباس، نجیب احمد، ایوب جان سرھندی، عامر احمد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پریس پر سینسر شپ پہلے بھی تھی مگر اس کے قوانین موجود تھے مگر آج حکومت بغیر کسی قانون کے صحافیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرستان سے صحافت ختم کرنا چاہتی ہے اس لیئے وہاں صحافیوں کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔ اس سے قبل کراچی کے صحافیوں نے یوم سیاہ منایا اور بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں، پیر کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا گیا۔ |
اسی بارے میں صحافی حیات اللہ کا قتل 16 June, 2006 | پاکستان حیات اللہ کے قتل پر ملک گیر یومِ سیاہ19 June, 2006 | پاکستان حیات اللہ کی ہلاکت پر احتجاجپاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||