پاکستان: 20 کروڑ ڈالر کی امداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور پاکستان نے جمعرات کو ایک معاہدے پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت یکم جولائی سے شروع ہونے نئے مالی سال کے دوران امریکہ پاکستان کو بیس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ امریکہ کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب سے جون دو ہزار تین میں اعلان کردہ تین ارب ڈالر کی امداد کا حصہ ہے اور پاکستان یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گا۔ معاہدے پر اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ریان سی کروکر اور اقتصادی امور کی وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق بیس کروڑ ڈالر سے جو کہ بارہ ارب روپے بنتے ہیں نئے مالی سال میں پاکستان حکومت کی تعلیم کے لیئے مختص کردہ بجٹ کا چونسٹھ فیصد، صحت کے بجٹ کا چّون فیصد اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے حکومت کی رکھی گئی رقم کے اڑتیس فیصد کے برابر امریکی امداد سے خرچ کیئے جائیں گے۔ امریکی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو ترقی کے لیے درپیش چیلینجوں سے نمٹنے کی کوششوں کے لیئے یہ امریکی عوام کی بڑی مدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش پر امریکہ نے ان کے بجٹ میں مدد کے لیئے یہ رقم فراہم کی ہے۔ حنا ربانی کھر نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔ ان کے مطابق اس امداد سے پاکستان حکومت غربت میں کمی کا مقصد حاصل کر پائے گی۔ واضح رہے کہ نئے مالی سال میں امریکہ مجموعی طور پر پاکستان کو چالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے چار کروڑ ڈالر زلزلہ زدہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے جبکہ باقی رقم دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے خرچ کی جائے گی۔ | اسی بارے میں ہماری امداد کم نہ کریں: پاکستان12 June, 2006 | پاکستان بجٹ: پچیس ارب کے ٹیکس06 June, 2006 | پاکستان پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا قرضہ02 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||