صدر اور وزیر اعظم کے اضافی اخراجات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت کی طرف سے سوموار کو پیش کردہ بجٹ دستاویزات کے تحت رواں مالی سال کے دوران ایوانِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس دونوں کے اخراجات ان کے لیے مختص کی گئی رقوم سے تجاوز کر گئے۔ بجٹ دستاویزات میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے اخراجات تو مختص کی گئی رقم سے دو گنے سے بھی زیادہ رہے جبکہ ایوانِ صدر کے اخراجات نے مختص کی گئی رقم سے صرف تین کروڑ روپے زیادہ خرچ کیئے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے لیئے گزشتہ سال تیس کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص کیئے گئے تھے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات پچپن کروڑ تریپن لاکھ سے بھی تجاوز کر گئے۔ وزیر اعظم شوکت عزیز کے وزیر اعظم ہاؤس میں گزشتہ ایک سال کے قیام میں وزیر ہاؤس کے اخراجات میں ایک سو سینتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم شوکت عزیر کی کابینہ نے ان ہی اخراجات کو مد نظرِ رکھتے ہوئے مجوزہ بجٹ یا اگلے مالی سال کے لیئے تریپن کروڑ ستاسی لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے لیے گزشتہ سال مختص کی گئی رقم سے یہ سو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ایوانِ صدر کے لیئے گزشتہ سال چھبیس کروڑ سولہ لاکھ روپے مختص کیئے گئے تھے جبکہ نظر ثانی شدہ اخراجات کے مطابق ایوان صدر نے چھبیس کروڑ چون لاکھ روپے خرچ کیئے۔ اس طرح ایوان صدر نے مختص کی گئی رقم سے تقریباً اڑتیس لاکھ روپے زیادہ خرچ کیئے۔ اگلے مالی سال کے لیئے عزیز کابینہ نے ایوان صدر کے لیئے انیس کروڑ دو لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ | اسی بارے میں تین کھرب کے خسارے کا بجٹ05 June, 2006 | پاکستان دفاعی بجٹ میں 27 ارب کا اضافہ05 June, 2006 | پاکستان ’عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں‘05 June, 2006 | پاکستان ایک لاکھ سکول بجلی سے محروم05 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||