BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 May, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل محمود درانی امریکہ میں نئےسفیر

ریٹائرڈ میجر جنرل محمود علی درانی
میجر جنرل( ریٹائرڈ) محمود علی درانی پاک، بھارت امن کی کوششوں میں سرگرم رہے ہیں۔
حکومت پاکستان نے فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل محمود علی درانی کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ امریکہ میں اس وقت تعینات سابق فوجی سربراہ جنرل جہانگیر کرامت کی جگہ سنبھالیں گے۔

میجر جنرل محمود علی درانی انیس سو ستتر سے لے کر انیس سو بیاسی تک امریکہ میں پاکستان کے ملٹری اتاشی رہے ہیں۔

محمود علی درانی نے فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو یا غیر سرکاری سطح پر تعلقات میں بہتری کے لیئے کیئے جانے والے مذاکرات میں خاصے سرگرم رہے ہیں۔وہ پاکستان-بھارت تعلقات پر کئی کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔

محمود علی درانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امریکی حکومتی حلقوں میں بھی کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں۔

ان کی تعیناتی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ میں چند حلقوں کی طرف سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کے بارے میں انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہو گا کہ میجر جنرل درانی کس طرح امریکی انتظامیہ میں پاکستان کی حکومت کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔

وہ نوے کی دہائی میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

ایک وقت میں جب سابق فوجی ڈکٹیٹر ضیا الحق انیس سو اٹھاسی میں حادثے کا شکار ہوئے تو ان کے صاحبزادے اور آج کے وفاقی وزیر اعجاز الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ ضیا الحق کے حادثے میں مارے جانے کی تحقیقات کے بارے میں میجر جنرل محمود علی درانی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے،تاہم ضیا الحق کے مبینہ قتل کی تحقیقاتی رپورٹ کبھی بھی منظر عام پر نہیں آئی۔

اسی بارے میں
نئے خارجہ سیکریٹری کا تقرر
15 February, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد