پاکستانی سفیر بغداد سے روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی سفیر یونس خان اب اردن چلے گئے ہیں۔ عراق میں تعینات سینیر پاکستانی سفارتکار پر حملہ منگل کے روز کیا گیا۔ بی بی سی اردو سروس کے پرگرام ’سیربین‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا: جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کو اغوا کرنے کی کوشش تھی تو انہوں نے کہا: جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے لیے بغداد میں کیا حفاظتی انتظامات ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت نے گارڈز دیے ہوئے ہیں‘ لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ گارڈز کون ہیں اور کیا یہ پاکستانی فوجی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔ پاکستانی سفیر پر حملہ اسی روز ہوا جس روز بحرین کے سفارتکار ایک حملے میں زخمی ہوئے۔ اس سے تین روز پہلے عراق میں مصر کے سفیر کو بغداد سے اغوا کیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||