BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 April, 2006, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اور ایران کا گیس سمجھوتہ

پائپ لائن
پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے کام کی رفتار تیز کی جائے گی
پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان۔ایران گیس پائپ لائن کے تکنیکی معاملات پر بہت حد تک اتفاق ہوگیا ہے۔

دونوں ممالک کی وزارتِ تیل کے اعلٰی عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس پائپ لائن پر بھارت کی شمولیت یا عدم شمولیت کے باوجود پاکستان ایران سے روزانہ دو اعشاریہ آٹھ بلین کیوبک فٹ گیس لےگا۔

اس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ممالک کی وزراتِ تیل کے حکام اس برس جون میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کریں گے جس کے مطابق دونوں ممالک کی حکومتیں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے اپنی وابستگی کا عہد کریں گی۔

 ایران کے تیل اور گیس کے ذخائر کی درآمدات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس سے تیل کی عالمی منڈی پر نہایت منفی اثر پڑے گا اور تیل کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہو سکتا ہے
ایرانی نائب وزیر تیل

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ تیل اور ایرانی نائب وزیر تیل ڈاکٹر نژاد حسینیان کے درمیان تین روزہ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیئے کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔

پاکستان کے سیکرٹری تیل احمد وقار نے اس بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ایران اور ترکمانستان سے دو گیس پائپ لائنوں پر مذاکرات کر رہا ہے تاہم آج ایران کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا ہے کہ ایران پاکستان کو سرحد پر دو اعشاریہ آٹھ ارب کیوبک فٹ گیس روزانہ فراہم کرے گا اور اس گیس کی قیمت کا تعین بھی اگلے ماہ ہو جائے گا۔

ایران سے پاکستان کو گیس سرحد پر فراہم کی جائے گی جہاں سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے نزدیک واقع علاقے بھونگ تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

پاکستان کے سیکریٹری تیل نے کہا کہ پاکستان اس گیس منصوبے کے تخمینے کی رپورٹ بھی جلد ہی تیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران۔پاکستان گیس منصوبے پر تقریباً دو سے ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان۔ایران اور بھارت کے حکام اس پائپ لائن کے بارے میں سہ فریقی مذاکرات اگلے ماہ اسلام آباد میں کریں گےجس میں اس پائپ لائن کو بھارت تک لے جانے اور اس سلسلے میں تکنیکی معاملات پر بات ہو گی۔

ایران۔پاکستان گیس منصوبے پر تقریباً دو سے ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
احمد وقار

جب پاکستان کے سیکرٹری تیل سے اس پائپ لائن کی امریکی مخالفت کے بارے میں سوال کیئے گئے تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پائپ لائن منصوبے کو اپنے قومی مفاد کے تناظر میں دیکھ رہا ہے کیونکہ پاکستان کو مستقبل میں معیشت کو آگے بڑھانے میں توانائی کی سخت ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اس منصوبے کا حصہ بنتا ہے تو شاید ایران سے پاکستان تک دو پائپ لائنیں بچھانی پڑیں گی۔

ایران پر ممکنہ بین الاقوامی پابندیوں کے اس منصوبے پر اثرات کے بارے میں ایرانی نائب وزیر تیل نژاد حسینیان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایران کے تیل اور گیس کے ذخائر کی درآمدات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس سے تیل کی عالمی منڈی پر نہایت منفی اثر پڑے گا اور تیل کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہو سکتا ہے لہذا اقوام متحدہ یا کوئی اور تنظیم ایسی پابندیاں عائد نہیں کر سکتیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد