BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 April, 2006, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مینگل احتجاج،’ تین فوجی ہلاک‘

بلوچستان میں مینگل کے گھر کے محاصرے پر احتجاج
مینگل کے گھر کے محاصرے پر احتجاج
کراچی میں سردار اختر مینگل اور سردار عطاءاللہ مینگل کی رہائشگاہوں کے آج دوسرے روز محاصرے کے بعد صوبہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں لوگوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کر دیا۔

اس دوران فائرنگ سے تین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

وڈھ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوجیوں کی دو گاڑیاں اسی علاقے سے اس وقت گزر رہی تھیں جب لوگوں نے سڑک بلاک کر رکھی تھی۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ علاقے سے فوجیوں کی ایک گاڑی الٹنے اور فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس میں جانی نقصان تو ہوا ہے لیکن اب تک صورتحال واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تین اہلکاروں کے ہلاک ہونے اور ایک گاڑی کو آگ لگا دینے کی اطلاع ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو رہی۔

وڈھ سے مقامی صحافی خان محمد نے بتایا ہے کہ علاقے میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ مظاہرین نے کی ہے اور یا نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ثناء بلوچ سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور سردار عطاءاللہ مینگل کی رہائش گاہوں کے محاصرے کے حوالے سے وڈھ اور خضدار میں لوگ مشتعل ہیں۔

انہوں نے اس بارے میں صوبائی حکام سے رابطے کیے ہیں اور انھیں کہا ہے کہ اس معاملے کو مذاکرات سے سلجھایا جائے اور اگر کوئی مطلوب ہے تو اسے وہ گرفتار کریں خوف و ہراس کی فضا کو ختم کیا جائے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی سے رابطہ قائم کیا گیا توانہوں نے کہا کہ اب تک انھیں اس واقعہ کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد