BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 March, 2006, 17:26 GMT 22:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جے یو آئی نے چار اراکین کو نکال دیا

فضل الرحمان
فضل الرحمان گروپ کے چار اراکینِ اسمبلی کو مستعفی کیا گیا ہے
صوبہ سرحد میں حکمراں جماعت جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کی ہدایت پر حالیہ سینٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں چار ممبران کو پارٹی اور اسمبلی سے نکال دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان پشاور پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سربراہ مولانا امان اللہ اور رکن قومی اسمبلی قاری فیاض الرحمان نے کیا۔

مستعفی ہونے والے اراکین جے یو آئی میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے مولانا دلدار احمد، خواتین اراکین یاسمین خالد، رخسانہ راز اور اقلیتی رکن گور سرن لعل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی نے اپنے ایک اہم رہنما مفتی کفایت اللہ پر بھی جماعت میں تین برس کے لیئے کوئی عہدہ استعمال کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ مفتی کفایت اب تک جماعت کے ترجمان کی حیثیت سے بھی کام کر رہے تھے۔

جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ان چاروں پر الزامات ثابت ہوگئے تھے۔

اس سے قبل جمعیت علما اسلام (سمیع الحق گروپ) کے ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد بھی گزشتہ دنوں سینٹ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کے الزام میں مستعفی ہوچکے ہیں۔

اس موقعہ پر وزیر اعلٰی سرحد اکرم خان درانی نے واضح طور پر کہا تھا کہ اس مقصد کے لیئے قائم تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سب اراکین پیش ہو کر بیان دیں گے۔

ویسے تو حکمراں اتحاد کے سولہ افراد بتائے جاتے ہیں جنہوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تاہم ایم ایم اے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اتنی نہیں ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے اس طرح کے مزید فیصلے بھی شاید سامنے آئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد