BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 March, 2006, 08:21 GMT 13:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹلی نے نو کروڑ ڈالرمعاف کیے

امدادی کارروائیاں
زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں غیر ملکی امداد کا اہم کردار رہا ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ نے سنیچر کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ اٹلی نے پاکستان کا نو کروڑ ڈالر کا قرضہ معاف کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا ایک اجلاس روم میں ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اٹلی نے گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد تعمیرِ نو اور بحالی کے لیے پاکستانی حکومت کے بڑھنے والے اخراجات کے پیش نظر یہ قرضہ معاف کیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اویس لغاری اور ان کے میزبان ہم منصب شریک ہوئے۔ کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے متعلق کئی تجاویز کا تبادلہ ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ سال جولائی میں وزیراعظم شوکت عزیز کے دورہ اٹلی میں طے ہونے والے معاملات کو آگے بڑھانے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی اور چار شعبوں میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ ان گروپوں کے سال میں کم از کم دو اجلاس ہوا کریں گے۔

بیان کے مطابق یہ گروپ توانائی اور انفرا سٹرکچر، انفرمیشن ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز، زراعت، تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں مواقع تلاش کریں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اٹلی کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے انشورنس کریڈٹ کے لیے مقرر کردہ حد ختم کی جائے گی۔ جبکہ اٹلی پاکستان میں زیتون کی کاشت کے لیے تربیت دے گا اور ان کے ماہرین پاکستان آئیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد