ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں متحدہ مجلس عمل نے صوبائی اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی ہے۔ جعمیت علما اسلام (سمیع الحق گروپ) سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد کے خلاف یہ کارروائی گزشتہ دنوں سینیٹ کے انتخابات میں ان کے کردار کے بعد کی گئی ہے۔ جعمیت علما اسلام (سمیع الحق گروپ) ایک عرصے سے چھ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل میں بے چینی کا شکار تھی۔ اُسے بڑی جماعتوں جمعیت علما اسلام فضل الرحمان گروپ اور جماعت اسلامی کی جانب سے نظر انداز کیئے جانے کی شکایت رہی ہے۔ جمعیت علما اسلام (سمیع الحق گروپ) سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد بھی طویل عرصے سے ایم ایم اے کی پالیسیوں کے خلاف بیانات داغ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ تاہم ان کے خلاف ایم ایم اے کے صبر کا پیمانہ گزشتہ دنوں سینیٹ کے انتخابات کے دوران ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے لبریز ہوگیا۔ ایم ایم اے کے پانچ اراکین نے پیر کے روز سرحد اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس تحریک کو پیش کرنے کی منظوری گزشتہ دنوں ایم ایم اے کی سپریم کونسل کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔ تحریک عدم اعتماد پر مردان سے رکن اسمبلی مولانا امانت شاہ، میاں نادر شاہ، دیر سے مظفر سید ایڈووکیٹ، بنوں سے سید حامد شاہ کے علاوہ خاتون رکن ریحانہ اسماعیل کے دستخط تھے۔ تحریک جمع کرانے کے موقعہ پر صوبائی وزیر قانون ملک ظفر اعظم بھی موجود تھے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں لہذا انہیں اس منصب سے الگ کر دیا جائے۔ ابھی یہ واضع نہیں کہ یہ تحریک سرحد اسمبلی کے جاری اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کی جائے گی یا نہیں۔ | اسی بارے میں ’فوجی کارروائی فوراً بند کی جائے‘24 December, 2005 | پاکستان سینیٹ الیکشن: سرحدمیں اپ سیٹ06 March, 2006 | پاکستان سرحد اسمبلی، شو آف ہینڈ پر قرارداد11 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||