BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 March, 2006, 17:41 GMT 22:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حبیب بنک میں ملازمین کی برطرفی

کراچی
جمعہ کو نہ صرف کراچی بلکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی بہت سی شاخوں میں بطور احتجاج کام بند کردیا گیا
پاکستان میں نجی شعبے کے ایک بڑے بینک حبیب بینک نے جمعہ کو اپنے دو ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا۔

تاہم بینک کے مطابق سبکدوش ملازمین کو خطیر مالی مراعات اور متبادل ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

حبیب بینک کے ہزاروں ملازمین کو اپنی نوکریاں ختم ہونے کا علم جمعہ کے اخبارات کے ذریعے ہوا جن میں بینک کی جانب سے یہ اشتہارات شائع ہوئے تھے کہ ادارے کے تمام غیر کلیریکل عملے کی ملازتیں ختم کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق سبکدوش ملازمین کی تعداد دو ہزار تین سو ہے جبکہ ملازمین کی انجمن کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

شائع شدہ اشتہارات میں بینک انتظامیہ نے برطرف ملازمین کو ان کی مدت ملازمت کے لحاظ سے دس تا چالیس لاکھ روپے معاوضے کے ساتھ کنٹریکٹ پر دو ایسے اداروں میں متبادل ملازمت کی پیش کش بھی کی ہے جن کو خود حبیب بینک نے قائم کیا ہے۔

ان اداروں میں ملازمتیں اختیار کرنے والے ملازمین کے نئے اداروں میں حصص بھی ہوں گے۔

بینک کے ایک ترجمان نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس اسکیم سے پہلے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش ہوئی تھی تاہم اس کی ناکامی کے بعد یہ نئی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ اسکیم سے متاثر ہونے والے ملازمین پر منحصر ہے کہ وہ نئے اداروں میں ملازمت اختیار کریں یا نہیں، بینک کے ساتھ ان کی نوکری ختم ہوچکی ہے۔

ملازمتیں ختم کرنے کے خلاف ملازمین کی خاصی تعداد بینک کے صدر دفتر حبیب پلازہ پر جمع ہوگئی تھی۔

ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری محمد علی میمن کے مطابق نوکریاں ختم کرنے اور نئے ادارے قائم کرنے سے پہلے یونین کو پوری طرح اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

یونین کے مطابق بینک انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے تاکہ معاملے کا حل تلاش کیا جاسکے۔

دوسری جانب ملازمین کی نوکریاں ختم کرنے کے ردعمل کے طور پر جمعہ کو نہ صرف کراچی بلکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی بہت سی شاخوں میں بطور احتجاج کام بند کردیا گیا۔

تاہم بینک انتظامیہ کے مطابق چودہ سو سے زائد برانچوں میں سے بیشتر میں معمول کے مطابق کام ہوا ہے اور نئی اسکیم کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔

اسی بارے میں
حبیب بینک: نجکاری عدالت میں
30 December, 2003 | پاکستان
حبیب بینک کا سودا ہوگیا
29 December, 2003 | پاکستان
فیصل آباد میں ہڑتال
08 October, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد