پنجاب میں جلوسوں پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں پرتشدد مظاہروں میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صوبے میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں ضلعی حکومت کی اجازت سے جلسہ کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے شہروں میں جلسے جلوسوں کے لیئے ایسے ہی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں پرتشدد ہنگاموں کے بعد مرکزی شہر کی اہم عمارتوں اور امریکی قونصل خانے پر نیم فوجی رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کے روز مال روڈ پر توہین آمیز کارٹونوں کے خلاف شدید احتجاج کے دوران ایجرٹن روڈ پر سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئِے تھے جبکہ مشتعل ہجوم نے کئی عمارتوں پر پتھراؤ کیا تھا اور متعدد املاک کو آگ لگا دی تھی۔ ایجرٹن روڈ پر دو افراد کے ہلاک ہونے کے علاور شہر میں مختلف جگہوں پر ہنگامہ آرائی میں تیس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں پولیس والے بھی شامل ہیں۔ ہنگاموں میں کم سے کم اکتالیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اس شدید ہنگامہ آرائی کے باعث شہر میں رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے تھے اور پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار کرلیاتھا۔ منگل کے روز لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میں مکمل ہڑتال رہی۔ گوجرانوالہ میں چند کھلی ہوئی دکانوں پر ہجوم نے پتھراؤ کیا اور فصیل آباد میں غیرملکی کمپنی ٹیلی نور کے اشتہاری بورڈز کو توڑا پھوڑا گیا۔ | اسی بارے میں لاہور میں شدید احتجاج، فائرنگ سے دو ہلاک14 February, 2006 | پاکستان امریکی حملہ، 2 عورتیں ہلاک13 February, 2006 | پاکستان پشاور: کارٹونوں پراحتجاج وتوڑ پھوڑ13 February, 2006 | پاکستان یہ کارٹون جعلی ہے: کارٹونِسٹ14 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||