BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 February, 2006, 06:39 GMT 11:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج اورگرفتاریاں
لاہور میں دکانیں بند
لاہور میں جگہ جگہ اس نوعیت کے بینرز لگے ہوئے ہیں
منگل کو پاکستان میں یورپی اخبارات میں پیغمبر اسلام کے کارٹون کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور اسلام آباد اور لاہور میں مظاہرے اور ہڑتال ہوئی۔

اسلام آباد میں پولیس کو اس وقت مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنی پڑی جب تقریباً دو سو افراد نے ’ڈِپلومیٹک اینکلیو‘ یعنی سفارتی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق یہ مظاہرین اس جلوس میں بھی شریک تھے جو کئی ارکانِ اسمبلی کی قیادت میں آج نکالا گیا۔

پولیس نے چھ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

لاہور سے عدنان عادل کی رپورٹ:
یورپی اخباروں میں پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر احتجاج کے طور پر منگل کے روز لاہور میں تمام بازار اور دکانیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی زیادہ تر بند ہے۔

کاروبار کی ہڑتال ’تحفظ ناموس رسالت محاذ‘ کی درخواست پر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز تاجر تنظیموں نے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مختلف دینی مدرسوں، جماعت اسلامی اور دعوت اسلامی نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ایک طویل عرصہ کے بعد شہر میں ایسی ہڑتال دیکھنے میں آئی ہے جس میں کھانے پینے کی دکانیں، بیکریاں، میڈیکل اسٹورز اور گلی محلہ کی چھوٹی دکانیں بھی بند ہیں جو عام طور پر ہڑتال کے دن کھلی رہتی تھیں۔

 ایک طویل عرصہ کے بعد شہر میں ایسی ہڑتال دیکھنے میں آئی ہے جس میں کھانے پینے کی دکانیں، بیکریاں، میڈیکل اسٹورز اور گلی محلہ کی چھوٹی دکانیں بھی بند ہیں جو عام طور پر ہڑتال کے دن کھلی رہتی تھیں۔

آج کی ہڑتال میں اب تک کوئی ایسا واقعہ بھی دیکھنے میں نہیں آیا جس میں دکانداروں کو ان کی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا گیا ہو۔

لاہور کے بازاروں سے دوسرے شہروں میں سامان لے جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔

شہر میں جگہ جگہ بینرز لگے ہوئے ہیں جن پر ڈنمارک حکومت کے خلاف نعرے لکھے ہیں اور توہین رسالت کےمجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبے کیا گیا ہے۔

منگل کو دوپہر کے بعد مختلف مسالک کی مذہبی جماعتیں اور گروپوں کا داتا دربار سے احتجاجی جلوس نکالنے کا پروگرام ہے جو کہ اسمبلی ہال تک جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد