مظفرآباد: تعمیر نو کیلیے تجاویز طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرانتظیم کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی میونسپل کارپوریشن اور ترقیاتی ادارہ مشترکہ طور پر شہر مظفرآباد کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور تعمیر نو کے بارے میں تجاویز مانگ رہے ہیں جس کے لیے ایک سوال نامہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ سوال نامہ پیر سے مظفرآباد کے مکینوں میں تقسیم کیا جارہا ہے اور یہ عمل اٹھارہ فروری تک جاری رہے گا۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان سوالوں کا جواب ہاں یا نہیں میں اڑتالیس گھنٹے میں متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس سوال نامے سے ہٹ کر کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ سوال نامہ پیر سے لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے لیکن اس سے قبل ترقیاتی ادارے اور میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ طور پر یہ سوال نامہ پاکستانی اور مقامی اخبارات میں مشتہر کروائے۔ ابھی تک اس پر لوگوں کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ لوگ خاص طور پر خواتین اس میں خاصی دلچسپی دکھارہی ہیں۔ لوگوں سے جو سوال پوچھے جارہے ہیں وہ اہم اور بنیادی نوعیت کے ہیں اور لوگوں سے شہر کی تعمیر نو کے بارے میں بہت پہلے رائے لی جانی چاہیے۔ یہ سوال نامہ جس کے ذریعے لوگوں کی شہر مظفرآباد کی تعمیر نو کے بارے میں رائے لی جارہی ہے اس مرحلے پر لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ تعمیر نو کا عمل شروع ہونے کے قریب ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو تعمیر نو میں شامل کرنے کی یہ ایک رسمی کارروائی ہے اور حکام خانہ پوری کرنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں مچھیارہ کا منصوبہ اور مقامی لوگ03 December, 2003 | پاکستان مظفر آباد میں زندگی کی رمق22 October, 2005 | پاکستان ’یہیں اپنی زندگیاں دوبارہ بنائیں گے‘28 October, 2005 | پاکستان تیز بارش اور برفباری کا امکان 13 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||