BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججوں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق

ججوں کا حلف
چاہئے۔انہیں ہمیشہ مقدمے کے جلد نمٹانے اور فوری انصاف کی کوشش کرنی چاہئے۔
پاکستان کی وزارت انصاف اور قانون نے ملک کی تمام اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں کام کرنے والے ججوں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ترتیب دیئے گئے اس ضابطے پر ہر صوبے کی ہائی کورٹ کے ذریعے عمل درآمد کیا جائیگا ۔

ضابطہ اخلاق میں ججوں کو ماسوائے مجبوری عام لوگوں سے ملنے، ہوٹلوں بازاروں اورگلیوں میں بے مقصد گھومنے پھرنے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔

انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غصہ کرنے اور غصے میں فیصلہ کرنے سے احتراز کریں۔

نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق جج کو خدا ترس، قانون کا احترام کرنے والا، قول کا سچا، ذہین، محتاط اور الزام سے پاک ہونا چاہیے۔

اٹھارہ نکات پر مشتمل یہ ضابطہ اخلاق سندھ کے تمام ججز کو جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جج پر کسی لالچ کا اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اور اسے اپنے فیصلے یا رویے میں کسی بھی فریق یا اس کے وکیل سے جانبداری نہیں دکھانی چاہیے۔

جج کو فیصلے میں مستقل مزاج ہونا چاہیے۔انہیں ہمیشہ مقدمے کے جلد نمٹانے اور فوری انصاف کی کوشش کرنی چاہیے۔

جج کو یونیفارم پہن کر مودبانہ طریقے سے کرسی پر بیٹھنا چاہیے۔لیکن اس سے غرور کا تاثر نہیں ملنا چاہیے۔

ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیمبر میں مقدمات کی کارروائی نہیں چلائیں۔اور نہ ہی وہاں دوستوں اور مہمانوں سے ملیں، ماسوائے مجبوری کے بار بار کمرہ استعمال نہ کریں اور دوسرے فریق کی عدم موجودگی میں مقدمہ کی کارروائی نہ چلائیں۔

جج ایسے مقدمات بھی نہ چلائیں جس میں ان کے کسی عزیز رشتہ دار یا دوست کا مفاد ہو۔ کسی بھی فریق کو ذاتی حیثیت میں کوئی ایسا مشورہ نہ دیں جو کہ دوسرے فریق کے لئے نقصان دہ ہو۔

اسی بارے میں
جیل میں کوڑوں کی سزا ختم
06 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد