زلزلہ: اقوامِ متحدہ کی پروازیں بحال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوامِ متحدہ نے پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دو زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی پروازیں تین دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ان پروازوں کو بانا مولا میں جمعہ کو اقوام متحدہ کے دو ہیلی کاپٹروں پر درجنوں مقامی افراد کے دھاوا بول دینے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق بانا مولا اور وادی لیپا کے لیے امدادی پروازیں آج سے دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو بانا مولا کے مقام پر درجنوں افراد نے اقوام متحدہ کے دو ہیلی کاپٹروں پر دھاوا بولا، عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور زبردستی ہیلی کاپٹروں میں چڑھ کر بیٹھ گئے۔ ان افراد کا مطالبہ تھا کہ انہیں اس علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات کی طرف لے جایا جائے۔ ان افراد کے مجبور کرنے پر ایک ہیلی کاپٹر نے کچھ افراد کو مظفرآباد اتارا جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر میں چڑھ جانے والے لوگوں کو ایبٹ آباد اتارا گیا۔ حکام کے مطابق یہ لوگ ہیلی کاپٹروں کے اترتے ہی وہاں سے بھاگ نکلے۔اقوام متحدہ نے پاکستانی حکام سے اس بارے میں رابطہ کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ پاکستانی حکام نے اس واقع کا سخت نوٹس لیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت انتظامات کریں۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||