BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 October, 2005, 07:11 GMT 12:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دھماکے گیسوں سے نہیں ہوئے‘

 الائی میں تباہ ہونی والی ایک عمارت
الائی میں لوگوں کو برفباری سے پہلے عارضی پناگاہوں میں منتقل کیا جانا ہے
ماہرین ارضیات نے زلزلے سے متاثرہ الائی وادی میں سروے کے بعد اپنی ابتدائی رپورٹ میں کسی بھی قسم کی آتش فشانی کے عمل یا گیسوں کے اخراج سے دھماکوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس وادی میں 23 اکتوبر کو ایک زلزلہ آیا تھا جس کے بعد وہاں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مقامی لوگوں نےاس لینڈ سلائیڈنگ کے بعد چٹانوں کے ٹوٹنے کو دھماکوں پر محمول کیا ہوگا اور اس کے نتیجے میں اٹھنے والے دھویں کو گیسوں کا اخراج سمجھے ہوں گے۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر اللہ بخش نے کہا ہے کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ کے دو ماہرین ارضیات نصیر علی خان اور عبدالماجد نے وادی الائی کا سروے کیا ہے اور اس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ علاقے میں آٹھ اکتوبر کے بعد آنے والے زلزلے کے جھٹکوں یا آفٹر شاکس کی شدت اس وجہ سے زیادہ تھی کیونکہ یہ علاقہ ایکٹو فالٹ لائن پر واقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تئیس اکتوبر کو علاقے میں آنے والے زلزلے کا مرکز الائی کے نزدیک ہی تھا لہذا اس کے بعد علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔

اللہ بخش کے مطابق اس علاقے سے لوگوں کے انخلاء کا منصوبہ ممکنہ آتش فشانی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس سے پہلے بنایا گیا تھا تاکہ ان لوگوں کو نومبر میں ہونے والی شدید ممکنہ برفباری سے بچانے کے لئے میں عارضی پناہ گاہیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں الائی کی وادی برفباری کی وجہ سے باقی علاقوں سے کٹ جاتی ہے اور وہاں تک پہنچنے کا ذریعہ صرف ہیلی کاپٹر ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ کیونکہ وادی الائی میں زیادہ تر مکانات تباہ ہو چکے ہیں لہذا لوگوں کو عارضی پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل جیولوجیکل سروے کے ایک اور ماہر تحسین اللہ خان نے دعویٰ کیا کہ آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے پہاڑ اپنی جگہ سے دو میٹر سے زائد سرک گئے ہیں جس سے آٹھ اکتوبر کو بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

اسی بارے میں
الائی کا کیا ہوگا؟
25 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد