روسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے روسی کمپنی گیزپروم کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک تیل اور گیس کے سیکٹر میں تعاون کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم شوکت عزیز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت روسی کمپنی کو تیل اور گیس کی تلاش کے لئے ’بلاک‘ یعنی علاقے متعین کیے جائیں گے۔ شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ روسی کمپنی ایک گیس پائپ لائن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے ایران سے پاکستان کے ذریعے انڈیا تک گیس کی فراہمی ممکن ہو۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت تیل اور گیس کے کنوؤں کی تعداد میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران تین گنا اضافہ کیا جائے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستانی حکومت کے اس منصوبے کے تحت ملک میں تیل کی پیداوار آئندہ پانچ برسوں میں پچاس گنا بڑھ جائے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||