BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 October, 2005, 19:20 GMT 00:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: کانگو وائرس کا مریض؟
ایک وائرس
بہت سی ایسے وائرس ہیں جن کا اب تک پورا علم حاصل نہیں کیا جا سکا
کراچی میں کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو جناح اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تنہا رکھا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی راحیل پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور ایک کاٹن فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

سترہ سالہ راحیل کے بلڈ ٹیسٹ کے نمونے اسلام آباد نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ بھیجے گئے ہیں۔ جناح اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشہود عالم کا کہنا ہے کہ اسلام آْباد سے رپورٹ آنے کے بعد مریض کے کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریض کے خون میں ریڈ سیل کی کمی ہے جو دیگر بیماریوں کے ساتھ کانگو وائرس کی بھی علامت ہے۔

راحیل کو دماغی ملیریا اور منھ سے خون آنے کے بعد ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورہ سے اس کو کراچی کے سب سے بڑے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اسے کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشے کے بعد فارغ کردیا گیا۔ جس کے بعد اس کے رشتے دار اسے سرکاری اسپتال میں لیے آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بلوچستان میں کانگو وائرس میں تین اموات ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے۔ اس کو ٹریٹمینٹ دی جارہی ہے۔ مریض کے ساتھ اس کی والدہ کو رہنے کی اجازت ہے۔ جب کہ کسی اور کے وہاں جانے پر پابندی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد