BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 September, 2005, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیر کے ہاتھوں بیرے کی پٹائی

 وفاقی وزیرِ قانون سید محمد وصی ظفر
وزیرِ قانون نے ویٹر کی پٹائی کرنے کی سختی سے تردید کی
ایک مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں مبینہ طور پر کھانا تاخیر سے دینے پر وفاقی وزیرِ قانون سید محمد وصی ظفر کی جانب سے ایک بیرے کی پٹائی کا معاملہ حزب اختلاف کے ایک رکن نے قومی اسمبلی میں اٹھایا لیکن سپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی اور ان کا مائیک بند کرادیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نیر بخاری نے جمعرات کے روز اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کا ذکر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر قانون کھانےمیں تاخیر پر غصہ ہو گئے اور انہوں نے ویٹر کی پٹائی کر دی۔

یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے اس وقت پیش آیا جب وفاقی وزیر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانے کے لیے ہوٹل گئے تھے۔ اس وقت دو وفاقی وزراء ، آرمی افسر اور کچھ صحافی بھی موقع پر موجود تھے۔

وزیر سے جب رابطہ کیا گیا تو پہلے انہوں نے واقعہ کی تصدیق سے انکار کیا لیکن جب انہیں بتایا گیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے اس کی تصدیق کی ہے تو وزیر نے کہا کہ کھانا فراہم کرنے میں غیر ضروری تاخیر ہوئی تھی جس پر انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے شکایت کی تھی۔

تاہم وزیر کے بقول انتظامیہ نے ان سے اس پر معذرت بھی کی تھی لیکن ویٹر کی پٹائی کرنے کی وزیر نے سختی سے تردید کی۔

میریٹ ہوٹل کے ترجمان جمیل خاور نے بتایا کہ تازہ کھانا تیار کرنے میں بیس منٹ لگ ہی جاتے ہیں لیکن وزیر نےاس پر شور کیا اور عملے کے ایک رکن کو تھپڑ ماردیا جس پر تلخی ہوگئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ بعد میں معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے وزیر کے ایک نوجوان عزیز نے ویٹر پر ’شاؤٹ‘، کیا اور بعد میں وزیر قانون نےسخت غصے میں آ کر مینیجر کو طلب کیا اور تلخی کے دوران ایک ویٹر کی پٹائی کی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون کے بیٹے نے دو ماہ قبل کراچی کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر کی اس وقت پٹائی کردی تھی جب وزیر اور ان کے بیٹے نے قطار میں کھڑے ہونے کے بجائے کاؤنٹر پر جانا چاہا اور متعلقہ مسافر نے انہیں قطار میں آنے کو کہا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد