لاہور: دو دھماکے، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےصوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان دھماکوں میں بیس سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پہلا دھماکہ جمعرات کو تقریبا گیارہ بجے مینارِ پاکستان کے قریب واقع سائیکل سٹینڈ میں ہوا جس میں وہاڑی کا رہنے والا یاسین نامی شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دوسرا بم دھماکہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اچھرہ بازار میں ہوا جہاں ایک زرگر کی دکان کے باہر پائیدان کے نیچے رکھا بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ اس زوردار دھماکہ کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اچھرے میں زخمی ہونے والا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اچھرہ میں ہونے والے بم دھماکے میںیں پندرہ سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین زخمیوں کو سروسز ہسپتال میں نازک حالت میں لایا گیا ہے۔ اچھرہ میں ہلاک ہونے والوں میں قاری احسان، ملک جمشید، رابعہ اور یاسر ظہور شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے دیسی ساخت کے طاقتور بموں سے ہوئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||