BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہائی مارک 2005‘ کا آغاز

پاک فضائیہ کے ترجمان
پاک فضائیہ کے ترجمان جنگی مشقوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے
پاکستان کی فضائیہ نے اتوار چار ستمبر سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشق ’ہائی مارک 2005 ‘، شروع کردی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور سرفراز احمد خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشق ایک ماہ تک جاری ہوگی اور تین مراحل میں منعقد ہوگی۔

ان کے مطابق پاک فضائیہ کے ساڑھے تین سو لڑاکا طیارے اس مشق میں حصہ لیں گے جبکہ بری اور بحری افواج بھی اس میں شامل ہوں گی۔

پہلے مرحلے میں ملک کے وسطی علاقے دوسرے میں شمالی اور تیسرے مرحلے میں جنوبی حصوں میں یہ مشق ہوگی۔ ’ہائی مارک 2005 ‘ میں حملہ آور دھڑے کو بلیو لینڈ جبکہ دفاع کرنے والے گروپ کو فاکس لینڈ کا نام دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ میں شامل تمام طیارے، پائلٹ، ایئرمین، انجنیئرز، ایئرڈیفینس اور انتظامیہ کا تمام تر عملہ ان مشقوں حصہ لے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چار ہفتے تک جاری رہنے والی اس مشق میں فضائی قوت کی تعیناتی کے تصور پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے اور تینوں مسلح افواج کے لڑاکا اور اعانتی عناصر کو بہترین تربیت کا موقع ملے گا۔

ایئر کموڈور نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ اس جنگی مشق کی تیاری کی گئی ہے اور یہ مشق حقیقی جنگی حالات کے قریب تر ماحول میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ سے پچھہتر ایف سولہ طیارے خریدنے کا آرڈر دے رکھا ہے جو آئندہ برسوں میں اسے فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار ہونے والے ’جی ایف 17 تھنڈر‘ لڑاکا طیارے اگلے سال کے آخر تک پاکستان میں بننے شروع ہونگے اور توقع ہے کہ سن دو ہزار سات تک یہ پاکستانی فضائیہ میں شامل کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران پاک فضائیہ کے بتیس سے زیادہ لڑاکا طیارے دوران پرواز گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد