BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 August, 2005, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حسبہ بل آئین سے متصادم ہے‘

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے اس بل کی بعض شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے
پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے جمعرات کو سرحد اسمبلی کی طرف سے منظور کئے گئے حسبہ بل کی کئی شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے اور سرحد کے گورنر پر اس بل پر دستخط کرنےکی پابندی ختم کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے نو رکنی بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کی اپنے مختصر حکم میں کہا ہے کہ حسبہ بل کی کئی شقیں آئین سے متصادم ہیں۔

ان شقوں میں سیکشن دس، بارہ، تئیس، پچیس اور اٹھائیس شامل ہیں۔

حسبہ بل چودہ جولائی کو سرحد اسمبلی نے پاس کیا تھا۔ اس بل کے حق میں اڑسٹھ جبکہ مخالفت میں چونتیس ووٹ پڑے تھے۔

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت کئی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بل کی سخت مخالفت کر رہی تھیں جبکہ دینی جماعتوں کے مطابق یہ قانون صوبہ سرحد، جہاں دینی جماعتوں کے اتحاد کی حکومت ہے، صوبے میں شریعت کے نفاذ میں مددگار ثابت ہو گا۔

صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے پندرہ جولائی کو یہ ریفرنس آئین کے آرٹیکل ایک سو چھیاسی کے تحت دائر کیا گیا تھا۔ اس ریفرنس میں سات سوالات کئے گئے تھے اور عدالت سے رائے طلب کی گئی تھی۔

صدر نے معلوم کیا تھا کہ حسبہ بل آئین یا اس کی کسی شق سے متصادم تو نہیں ہے اور کیا اس بل کو قانونی حیثیت مل جانے کے بعد آئین میں دیے گئے بنیادی انسانی حقوق سلب تو نہیں ہونگے۔

ریفرنس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا تھا کہ آیا اس بل سے متبادل عدالتی نظام کا قیام تو نہیں ہوگا اور لوگوں کی انصاف سے پہنچ دور تو نہ ہوگی۔

عدالت سے پوچھا گیا تھا کہ ان سات سوالات یا کسی ایک سوال کا جواب ہاں میں ہونے کی صورت میں کیا گورنر اس بل پر دستخط کرنے کے لیے پابند ہیں؟

News image
حسبہ بل کی سماعت کے موقع پر نئی وردیوں میں خواتین پولیس سپریم کورٹ کے باہر مستعد

صوبہ سرحد کے وزیر قانون ملک ظفر اعظم نے کہا ہے کہ حسبہ بل جن شقوں کو آئین سے متصادم قرار دیا ہے ان میں ترمیم کرکے اس بل کو دوبارہ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی اسی فیصد شقوں کو سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق قرار دیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ ہمارا حق میں ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد