BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 July, 2005, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرم ایجنسی کی مسجد میں 2 ہلاک

گورنر سرحد
گورنر سرحد خلیل الرحمان نے قبائیلیوں کو اعتماد میں لینے کا یقین دلایا
افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں جمعرات کی صبح ایک مسجد میں دھماکے سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا۔

لوئر کرم ایجنسی کی انتظامیہ کو شک ہے کہ یہ دھماکہ گاؤں کی مسجد میں موجود نو رکنی تبلیغی جماعت کے سامان میں شامل دھماکہ خیز مواد سے ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق صوبہ سرحد کے لکی مروت علاقے سے بتایا جاتا ہے۔

حکام نے پندرہ افراد کو شک کی بنیاد پر مقامی قانون ایف سی آر کے تحت حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ادھر شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں آج علاقے کے تمام قبائل کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں حکومت پر واضع کیا گیا کہ اگر انہیں مستقبل میں کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا تو کسی نقصان کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔

تقریبا دو سو عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نیک زمان نے شکایت کی کہ انہیں القاعدہ اور طالبان کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کوئی غیرملکی گرفتار نہیں ہوسکا ہے جبکہ خواتین کی بھی تلاشی لی جاتی ہے۔

فوجی کارروائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غصے کو کم کرنے کی بظاہر ایک کوشش میں پشاور میں گورنر سرحد خلیل الرحمان نے بھی شمالی وزیرستان کے اتمانزئی اور داوڑ قبائلی کے عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گورنر نے قبائلیوں پر واضع کیا کہ حالیہ کارروائیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ علاقے میں غیرملکی موجود ہیں اور ان کو مقامی قبائل کی مدد بھی حاصل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد