ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  بھگڑی کی گرفتاری کے خلاف پورے سندھ میں مظاہرے ہوئے ہیں |
پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی زاہد بھرگڑی کی گرفتاری کے خلاف پورے سندھ میں پی پی پی کی جانب سے مظاہرہ کیے گئے ہیں۔ ایم پی اے زاہد بھرگڑی کو سینیچر کے روز گرفتار کیا گیا تھا ۔ جن پر دہماکے سے بجلی کے پول اڑانے کا الزام ہے۔ پی پی پی کی اپیل پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، جیکب آباد سمیت تمام ضلعی ہیڈکوآرٹرز میں جمعرات کے روز مظاہرے کیے گئے۔ جن کوپی پی پی کے صوبائی صدر قائم علی شاہ، انجینئر رفیق، مخدوم جمیل الزمان، ستار بچانی، غلام قادر بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جمہوریت اور آئین کی بات کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہےعوام کو ان کے حقوق حاصل ہیں مگر ان دعوائوں کے منافی غریبوں کی بات کرنے کے جرم میں ایک ایم پی اے کو قید کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زاہد بھرگڑی کا قضور یہ ہے کہ انہوں نے تقریر کی اور تنقید کیآ انہوں نے نشاندہی کی کہ بجیٹ یں غریبوں کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبا کیا کہ زاہد بھرگڑی پر درج جہوٹے مقدمات فوری واپس لیے جائیں اور ان کو باعزت طریقے سے آزاد کیا جائِے۔
|