عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ |  |
 |  بلوچستان میں اس نوعیت کی پہلی تقریب ہے جو صوبائی حکومت کے سماجی بہبود کے محکمے نے ترتیب دی ہے |
بلوچستان میں پہلی مرتبہ اجتماعی شادیوں کی تقریب اتوار کو منعقد ہو رہی ہے جس میں بائیس مسلمان اور چھ غیر مسلم جوڑوں کی شادیاں ہوں گی۔ بلوچستان میں اس نوعیت کی پہلی تقریب ہے جو صوبائی حکومت کے سماجی بہبود کے محکمے نے ترتیب دی ہے۔اسی محکمے کی صوبائی وزیر بیگم پروین مگسی نے کہا ہے کہ ہر جوڑے کو ساٹھ ہزار روپے کا جہیز دیا جا رہا ہے جس میں ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اسی طرح کی ایک تقریب اس ماہ کے آخر میں بھی منعقد ہو گی۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو خود شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ |