نجکاری ملتوی، ہڑتال ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتی ٹیلی فون کمپنی، پی ٹی سی ایل، کی یونین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کمپنی کی نجکاری کو ملتوی کردیا گیا ہے اور ملازمین نے نو روز سے جاری ہڑتال آج سے ختم کردی ہے۔ سرکاری فون کمپنی کے ملک بھر میں پچاس لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں اور اس کے چھیاسٹھ ہزار ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال پر تھے۔ کمپنی نے گزشتہ مالی سال تیس ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ پی ٹی سی ایل کی مختلف یونینوں کی متحدہ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور فریقین میں نجکاری ملتوی کرنے کا باقاعدہ معاہدہ ہوا ہے۔ تاہم کمپنی کے چئرمین جنید خان نے کہا ہے کہ کمپنی کی نجکاری کی دس جون کو ہونے والی نیلامی کچھ عرصہ کے لیے ملتوی کی گئی ہے جس کی اگلی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دوسری مراعات میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||