BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 May, 2005, 00:59 GMT 05:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ بجٹ دس جون کو پیش ہوگا

سندھ اسمبلی فائل فوٹو
سندھ اسمبلی فائل فوٹو
صوبہ سندھ کا سن دوہزار پانچ دو ہزار چھ مالی سال کا بجٹ دس جون کو پیش کر دیا جائے گا جس کا حجم صوبائی وزیر خزانہ کے ایک سو بارہ ارب روپے کا ہو گا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ بارہ فیصد زیادہ ہے۔

وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی صدارت میں بدھ کو منعقدہ ہونے والے ایک اجلاس میں مختلف محکموں کےمطالبات، ضروریات اور ترجیحات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں سندھ کے وزیر خزانہ سید سردار احمد نےبتایا کہ اس بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے تئیس ارب روپے رکھے جائیں گے۔گزشتہ سال یہ رقم اٹھارہ ارب روپے تھی جس میں سے اب تک تیرہ ارب روپے مہیا کیے جا چکے ہیں۔

آئندہ بجٹ میں مختلف شعبوں کی ترجیحات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی جا رہی ہے اور امن وامان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر، سڑکیں تیسرے نمبر پر اور صحت چوتھے نمبر پر ہے۔

قومی مالیاتی ایوارڈ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سندھ کی نئی تجاویز کے حوالے سے تینوں صوبوں کے وزرائے خزانہ کو خطوط لکھے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر خزانہ کے اس الزام کو مسترد کیا کہ یہ خط قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ خط آئین کی دفعہ ایک سو ساٹھ کے مطابق ہے۔

سردار احمد نے امید ظاہر کی کہ مالی وسائل کی تقسیم کا معاملہ جلد طے ہو جائےگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں قومی مالیاتی کمیشن کی کوئی میٹنگ متوقع نہیں ہے۔

وزارت دفاع پر سندھ کی واجبات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ رقم دس ارب روپے بنتی ہے۔ ہم نے کئی مرتبہ خطوط لکھ ہیں لیکن معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت دفاع کا موقف ہے کہ زمین کے ریٹ زیادہ لگائےگئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مارکیٹ ریٹ سے بھی کم ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے زمین کے ریٹ طے کرنے پڑیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد