BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 May, 2005, 16:22 GMT 21:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں

پنجاب اسمبلی
این ایف سی کا فیصلہ پنجاب بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ہوگا
پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ حسنین دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ بدھ کو لاہور میں ملینیم ڈیویلپمینٹ رپورٹ سنہ دو ہزار چار کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

انہوں نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی کہ پنجاب میں جائداد پر کوئی ٹیکس لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور صحت اور تعلیم پر مختص رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کے وزیر خزانہ کی درخواست پر جمعرات کے روز اسلام آباد میں بلوچستان ہاؤس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ چھٹے قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی ایوارڈ) پر اتفاق رائے کے لیے ایک غیر رسمی ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی خواہش ہے کہ سالانہ وفاقی بجٹ سے پہلے این ایف سی ایوارڈ آجائے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ سندھ کا انفرادی انکم ٹیکس کی وصولی کے اعتبار سے این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے اور اس سے ملک کے مختلف حصوں کے درمیان فرق میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ کے مطالبہ کی مخالفت کرتا ہے۔

دوسری طرف پنجاب کے ایک اعلی افسر کا کہنا تھا کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ این ایف سی کا فیصلہ اب بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ہوگا۔

دوسری طرف سرحد کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ این ایف سی کا فیصلہ بجٹ سے پہلے نہ ہوا تو صوبوں کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد