’سیاستدان دیوار کھڑی نہیں کرتے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاست دان دیواریں کھڑی نہیں کرتے بلکہ پل بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت صدر مشرف سے مذاکرات کی حامی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے یہ بات جمعہ کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا ہونے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ صدر جنرل مشرف کے دو عہدوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مشرف کی متعارف کردہ آئینی ترامیم غیر آئینی ہیں اور ان کو ختم کرنے کے لیے ان کی جماعت’اے آر ڈی‘ کے پلیٹ فارم سے صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سوال پر کہ کیا ایک سزا یافتہ شخص کو پیرول پر رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت ہے، گیلانی کا کہنا تھا کہ ’ ہم سیاسی لوگ ہیں اور جیل میں ہوں یا پیرول پر سیاسی بات ہی کریں گے‘۔ گیلانی بطور سپیکر قومی اسمبلی مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے جرم میں ملنے والی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہیں دو روز قبل اپنے بھانجے اور بھانجی کے شادی میں شرکت کے لیے رہا کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||