BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 April, 2005, 13:24 GMT 18:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں امریکی قونصل خانہ بند
امریکی قونصل خانہ
ماضی میں بھی قونصل خانے کے قریب دھماکے ہو چکے ہیں
امریکہ نے کراچی میں اپنا قونصل خانہ تا حکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی شہریوں کو نہ صرف قونصل خانے کی عمارت بلکہ قریب ہی واقع میریٹ ہوٹل سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کے مطابق انہیں ہدایت ملی ہے کہ امریکی قونصل خانہ حفاظتی پیش قدمی کے طور پر تمام سرگرمیوں کے لیے بند کیا جارہا ہے لہذٰا تمام ملازمین اپنے آپ کو تا حکمِ ثانی رخصت پر تصور کریں۔

قونصل خانے میں متعین اہلکاروں نے اس خبر کی تصدیق تو کی ہے مگر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔

تقریبا دو برس پہلے کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کے بعد عبداللہ ہارون روڈ اور امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ والی فاطمہ جناح روڈ کی پولیس سخت حفاظتی رکاوٹوں کے ساتھ نگرانی کرتی آ رہی ہے۔

کراچی پولیس کے چیف طارق جمیل نے بتایا کے آج صبح یہ دونوں سڑکیں پولیس کی سیکیورٹی ڈرل کی وجہ سے بند کر دی گئی تھیں تاہم اب ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی خاص خطرے کا اشارہ نہیں ملا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد