 |  اس سروس سے لائن آف کنٹرول پار کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا |
سری نگر، مظفر آباد بس سروس کا دوسرا دور 21 اپریل سے شروع ہوگا۔بس سروس کا آغاز سات اپریل سے ہوا تھا۔ سری نگر میں حکام نے کہا ہے کہ ممکنہ مسافروں کی فہرست کا تبادلہ ہو رہا ہے اورمسافروں کی حتمی لسٹ موجودہ ہفتے میں تیار کر لی جائے گی۔ اس سفر کے لئےایک خصوصی سفری اجازت نامے جاری کرنے کے لیے سری نگر اور مظفر آباد میں دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے مطابق ہر پندرواڑے میں تیس مسافروں کو اپنے عزیروں سے ملنے کے لیے کشمیر کے دونوں حصوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ |