بسوں کا تازہ ترین احوال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مظفر آباد سے روانہ ہونے والی بس کے مسافر لال پل کے مقام سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے بعد سلام آباد کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ سلام آباد میں ان مسافروں کے استقبال کے لیے ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع تھے۔ کنٹرول لائن عبور کرنا بس کے مسافروں کے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا اور کچھ مسافر اس موقع پر آبدیدہ ہو گئے۔ جب مظفر آباد سے چلنے والی بس کمان پل پر پہنچی تو دس منٹ کے انتظار کے بعد دونوں جانب تعینات فوجیوں نے پل پر لگائے گیٹ کھول دیے اور مسافر پل عبور کر کے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیرمیں داخل ہوگئے۔ لائن آف کنٹرول پر ان مسافروں کا استقبال بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے وزیرِاعلیٰ مفتی محمد سعید نے کیا۔ اس موقع پر بھارتی فوج کا بینڈ بھی موجود تھا۔ سری نگر سے چلنے والی بس کے مسافروں نے پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے کےکچھ بعد لائن آف کنٹرول عبور کی اور وہ چکوٹھی پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر ان مسافروں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مسافروں کے استقبال کے لیے بینڈ اور ڈھول کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||