رائس: صدر، وزیر اعظم سے ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈلیزا رائس نےاسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز اور صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر اور دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے صدر کی طرف سے دیئے گئے ایک عشائیے میں بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ ان کی پاکستانی رہنماؤوں سے بات چیت میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القائدہ اور اس کے حامیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن، پاکستان بھارت مذاکرات، پاکستان کو دفاعی ساز و سامان کی فراہمی،افغانستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر دو طرفہ معاملات زیر بحث آئیں گے۔ تاہم اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ان کی ملاقاتوں کی کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکی وزیر خارجہ جمعرات کی صبح افغانستان جائیں گی جہاں وہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور وزیر خارجہ عبداللہ عبدللہ سے ملاقات کریں گی۔ امریکی وزیر خارجہ جمعرات کی شام اسلام آباد واپس آئیں گی اور اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید قصوری سے ملاقات کریں گی اور توقع ہے کہ وہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||