BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 March, 2005, 14:04 GMT 19:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی وزیر خارجہ اسلام آباد میں

News image
امریکی وزیر خارجہ نے آج ہی اپنا ہندوستان کا دورہ مکمل کیا ہے
امریکی وزیر خارجہ کونڈلیزا رائس بدھ کی شام اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کریں گی۔

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی رہنماؤں سے بات چیت میں پاکستان بھارت مذاکرات، پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی، افغانستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر دو طرفہ معاملات زیر بحث آئیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر اور دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے جس کے بعد وہ وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس جائیں گی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وہ صدر جنرل مشرف سے ملاقات کریں گی اور اس کے بعد صدر کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گی۔

تاہم اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ان کی ملاقاتوں کی کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔تاہم وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات سے قبل وہ ایک کیمرہ سیشن کروائیں گی جس میں صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جمعرات کی صبح افغانستان جائیں گی جہاں وہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گی۔

امریکی وزیر خارجہ جمعرات کی شام اسلام آباد واپس آئیں گی اور اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید قصوری سے ملاقات کریں گی اور توقع ہے کہ وہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد