BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

مختاراں مائی
پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت نے جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے پنچائت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی مختار مائی کے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے یہ حکم جاری بھی کیا ہے کہ یہ کیس اب شرعی عدالت سنے گی۔عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس ان ملزمان کی اپیل کی سماعت کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

وفاقی شرعی عدالت نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے اور تین ججوں پر مشتمل بنچ جن میں جسٹس سعیدالرحمن فرخ،جسٹس ظفر پاشا چوہدری اور جسٹس ایس اے ربانی نے اس حکمنامے کو جاری کرتے ہوئے آیین کے آرٹیکلDD 203 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت حدود قوانین کے تحت کسی بھی مقدمے میں کسی بھی عدالت کے فیصلے کو معطل کر سکتی ہے اور اس کیس میں ریکارڈ کا نئے سرے سے جائزہ لے سکتی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کی اپیلوں پر اس دوران کارروائی نہیں ہو سکے گی۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے تین مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے طرف سے چھ میں سے پانچ ملزمان کو دی گئی سزا ختم کر کے انہیں بری کرنے کا حکم سنایا تھا۔اس فیصلے پر انسانی حقوق اور عورتوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ خود مختار مائی نے کہا تھا کہ انھیں اس فیصلے نے بہت دکھ پہنچایا ہے۔

مختار مائی نے گذشتہ ہفتے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کیا تھا اور اپوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے مختار کا کیس لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

پاکستان کی حکومت نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد