BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 March, 2005, 14:41 GMT 19:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیم تو بنیں گے: مشرف

اخبارات اور کالا باغ ڈیم
کالا باغ اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے بارے میں ملک میں اختلاف رائے رہا ہے
صدر پرویز مشرف نے اعلان کیا ہے کہ پانی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے لیے کالا باغ اور بھاشہ ڈیم دونوں ہی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا وہ جلد ہی فیصلہ کرلیں گے کہ پہلے کون سا ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

نوشہرہ کے پولو گراونڈ میں بدھ کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں آئندہ بیس برسوں کے دوران زراعت اور بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے ڈیم تعمیر کرنا ضروری ہے۔

اس لیے انہیں کالا باغ اور بھاشہ ڈیم دونوں کی تعمیر کرنے ہوں گے۔ البتہ فیصلہ یہ کرنا ہے کہ پہلے کون سا ڈیم تعمیر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے نہ تو نوشہرہ اور نہ ہی صوبہ سرحد کو کوئی نقصان پہنچے گا۔ تاہم انہوں نے کالا باغ ڈیم کو ایک سیاسی مسئلہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ڈیم مخالفین کے مطابق اس منصوبہ پر عمل درآمد کی صورت میں نوشہرہ بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔

اس جلسے کا اہتمام پیپلز پارٹی شیرپاؤ اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جلسے میں شریک کارکنوں نے پیپلز پارٹی شیرپاؤ اور مسلم لیگ (ق) کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور گورنر سرحد سید افتخار حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جلسے کے لیے سیکیورٹی کا انتظام اتنا سخت تھا کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ کسی نجی ٹی وی یا ریڈیو کو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں تھی۔ جلسے کی کوریج کے لیے صحافیوں کی فہرست بھی ایوان صدر اسلام آباد سے منظور کی گئی تاہم اس کے لئے بی بی سی کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔

پشاور میں پی آئی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ بی بی سی کو اسلام آباد میں حکام کی جانب سے کلیرنس نہ ملنے پر سیکیورٹی پاس جاری نہیں کیا جا سکتا۔

یہ صدر پر قاتلانہ حملوں کے بعد سرحد میں ان کا پہلا جلسہ عام تھا۔ اس سے قبل فروری کے آغاز میں حیات شیرپاؤ کی برسی کے موقعہ پر ان کی شرکت خراب موسم کے باعث ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

مقامی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد