BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 February, 2005, 14:57 GMT 19:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیرہ ڈی این اے ، کوئی’میچ‘ نہیں

سوئی
گزشتہ ماہ سوئی گیس فیلڈ ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر سے نامعلوم افراد نے زیادتی کی تھی
ڈاکٹر شازیہ کیس کے حوالے سےجن تیرہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تھا ان میں سے ایک ڈی این اے ٹیسٹ بھی نمونے کے مطابق نہیں نکلا ہے اور اب عاشورہ کے فورا بعد شناخت پریڈ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے بتایا ہے کہ کیپٹن حماد سمیت تیرہ افراد کے خون کے نمونے لیکر لاہور کی ایک لیبارٹری سے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ مل گئی ہے اور کسی بھی ملزم کا ڈی این اے نمونے سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ویڈیو اور آڈیو کے زریعے عاشورہء محرم کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہو گی جس میں کیپٹن حماد بھی شامل ہوں گے۔

آئی جی نے کہا ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ میں گیس کمپنی اور ڈیفنس سروسز گارڈ کے تقریبا تمام اہلکار شامل ہیں۔ اس شناخت پریڈ کے بعد پولیس مزید اقدامات کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں سوئی گیس فیلڈ کے ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد سے نامعلوم افراد نے زیادتی کی تھی جس کے بعد سوئی میں فسادات پھوٹ پڑے تھے اس میں کیپٹن حماد کا نام بھی لیا جاتا رہا ہے۔

فوج کے تعلقات عامہ کے محکمے کے مطابق کیپٹن حماد اس وقت ان کی حراست میں ہیں جبکہ اخبارات میں شائع ہونے والے نواب اکبر بگٹی سے منسوب شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن حماد گرفتار نہیں بلکہ ایک میس میں موجود ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد