BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 February, 2005, 07:20 GMT 12:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوئی: کپتان سمیت 6 زیرحراست

News image
ڈاکٹر شازیہ کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد بلوچ ہتھیار بندوں اور فوج کے درمیان شدید تصادم ہوا
فوجی حکام نے بلوچستان کے علاقے سوئی کےگیس پلانٹ میں گزشتہ ماہ ایک لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک فوجی کپتان سمیت ڈیفینس سروسز گارڈز کے چھ اہلکاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور جب تک یہ تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں ان چھ افراد کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی اور وہ اسوقت ایک جگہ موجود ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ کیونکہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں لہذا وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ آیا ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں اور یہ کہ ان لوگوں کو کس جگہ پر رکھا گیا ہے۔

آج پاکستانی اخبارات نے کچھ ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ اس کیس میں ملوث کپتان حماد اور پانچ دیگر فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد کو دو اور تین جنوری کی رات کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعہ کو پی پی ایل کی انتظامیہ نے دانستہ چھپایا اور پولیس میں بھی اس کیس کی رپورٹ درج نہیں ہونے دی اور لیڈی ڈاکٹر کو خفیہ طور پر ایک چارٹرڈ طیارے میں کراچی منتل کر دیا گیا۔

اس کیس کے سامنے آنے کے بعد بلوچ ہتھیار بندوں اور فوج کے درمیان شدید تصادم ہوا اور راکٹ حملوں میں سوئی گیس پلانٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ اس تصادم میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ گرفتاریاں ایسے وقت ہوئی ہیں جب لیڈی ڈاکٹر کے کمرے سے ملنے والے کونڈم اور بالوں کے نمونے کی ڈی این اے رپورٹ بھی آنے والی ہے۔

اس واقعہ پر ملک بھر خصوصا بلوچستان میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ملک کے ایوان بالا سینیٹ میں بھی گزشتہ دو ہفتوں سے یہ مسئلہ زیر بحث آتا رہا ہے اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے جس میں پی پی ایل کی انتظامیہ کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں اس کیس کے مبینہ ملزم کیپٹن حماد کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کو کمیٹی کے روبرو پیش کیا گیاجس کے بعد یہ رپورٹ بالکل بے معنی ہے۔

بلوچستان کی قوم پست جماعتوں نے بھی اس کیپٹن کی گرفتاری تک حکومت سے بلوچستان کے مسئلے پر کسی قسم کی بات چیت کرنے سے انکار کیا ہے۔

بلوچبلوچ کہانی
بلوچ قوم پرستی، تاریخی پس منظر: دوسری قسط
بلوچ قوم پرستبلوچ کہانی
بلوچ قوم پرستی، تاریخی پس منظر میں: پہلی قسط
بلوچستان باغی کیوں؟
بلوچ رہنما کے بیٹے شہریارمزاری کے خیالات
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد