BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 February, 2005, 14:41 GMT 19:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذاکرت پر قصوری کی بریفنگ

خورشید محمود قصوری
وزیرِخارجہ نے سفیروں کو بتایا کہ حکومت مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے
پاکستان کے وزیرِخارجہ خورشید محمود قصوری نے جمعہ کے روز دنیا کے اہم ممالک کے سفیروں کو بھارت کے ساتھ جاری جامع مذاکرات میں ہونی والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

دفترخارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین، صنعتی ممالک یعنی’جی ایٹ‘ اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک یعنی ’پی فائیو‘ کے سفیروں کی درخواست پر اس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔

بیان میں بھارت سے اب تک کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کی مکمل تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں البتہ اتنا کہا گیا ہے کہ خورشید محمود قصوری نے اپنے بھارتی ہم منصب نٹور سنگھ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ہونے والی بات چیت اور خصوصی پرمٹ پر سرینگر سے مظفرآباد تک بس سروس کی بحالی کے متعلق معاہدے کے بارے میں سفیروں کو مطلع کیا۔

حکام کے مطابق وزیرِخارجہ نے سفیروں کو بتایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور حکومت مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

ان کے مطابق پاکستان اپنے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ سفیروں نے تفصیلی بریفنگ دینے پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ بات چیت میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔

دریں اثناء وزیرخارجہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں اس بات کا اقرار کیا کہ سرینگر سے مظفرآباد تک بس سروس کی بحالی پر بیشتر معاملات پراتفاق پس پردہ سفارتکاری کے ذریعے ہوچکا تھا جبکہ ان کے مطابق انہوں نے کچھ معاملات باضابطہ مذاکرات سے ایک دن قبل ایک غیر رسمی ملاقات میں طے کیے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد