سرحد: آٹھ اضلاع آفت زدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی حکومت نے گزشتہ دنوں کی بارشوں اور برف باری سے متاثرہ آٹھ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ تاہم کئی علاقوں سے عوام کی امداد نہ ملنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سرحد حکومت کے پشاور میں جاری ایک بیان کے مطابق آفت زدہ قرار دیے جانے والے اضلاع میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، شانگلہ، سوات اور اپر اور لوئر دیر کے علاقے شامل ہیں۔ یہ علاقہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے بری طرح متاثر ہوئے تھے اور سب سے ذیادہ جانی نقصان بھی انہیں علاقوں میں ہوا تھا۔ البتہ بہت سے علاقوں جن میں بٹگرام اور دیر شامل ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے کسی قسم کی سرکاری امداد اب تک نہ ملنے کی شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم سرکاری حکام امدادی کارروائیوں میں تیزی آنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ مرکز کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے لئے فراہم کئے گئے دو ہیلی کاپٹروں میں سے ایک ہزارہ ڈویژن جبکہ دوسرا سوات میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ گورنر سرحد سید افتخار حسین شاہ نے کل خود امدادی سامان کے ساتھ متاثرہ قبائلی علاقوں تیرا کا دورہ کیا ہے۔ حکام نے مطابق تازہ اعداوشمارہ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو سو ستر ہوگئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||