 |  صلاح الدین امین کو ہیتھرو پر اترتے ہی گرفتار کر لیاگیا |
لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پاکستان سے آنے والے ایک شخص کو دہشت گردی کی سازش کرنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سے آنے والی ایک پرواز پر سوار انتیس سالہ صلاح الدین امین نامی شخص کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی سکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صلاح الدین امین پر اکتوبر دوہزار تین اور مارچ دو ہزار چار کے دوران دہشت گردی کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ صلاح الدین امین کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ صلاح الدین امین کی گرفتاری انسداد دہشت گردی پولیس اور برطانوی انٹیلیجنس ایم آئی فائیو کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ |